کیا سزا یافتہ شخص کو احتجاج کے ذریعے رہا کرایا جاسکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی 

Dec 21, 2025 | 14:59:PM
کیا سزا یافتہ شخص کو احتجاج کے ذریعے رہا کرایا جاسکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ ہیں، کیا کسی بھی سزا یافتہ شخص کو احتجاج کے ذریعے رہا کرایا جاسکتا ہے؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کیسے غیر سیاسی ہوسکتی ہیں؟ ڈی چوک ریلی میں کون تھا؟ کیا وہ خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں میں ملوث نہیں تھیں؟

 یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے ہیرو سمیر منہاس کون ہیں؟

امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی اور معاشی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔