کراچی، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق،شہریوں نے 3 ڈکیت مار دیئے

Dec 21, 2023 | 22:53:PM
کراچی، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق،شہریوں نے 3 ڈکیت مار دیئے
کیپشن: کرائم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا، شہریوں کے مبینہ تشدد سے تینوں ڈکیت بھی مارے گئے۔
ایس ایس پی ویسٹ مہزورعلی کا کہناتھا کہ تین ڈاکو لوٹ مار کی غرض سے جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والے کی دکان میں داخل ہوئے تھے، ملزموں نے مزاحمت پر دکاندار کو پیٹ میں گولی ماری اور فرار ہونا چاہا،اطراف میں موجود شہریوں نے فائر کی آواز سنی اور تینوں ڈاکوؤں کو گھیرلیا،شہریوں نے دکاندار پر فائرنگ کرنے والے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایس ایس پی ویسٹ کا مزید کہناتھا کہ تینوں مبینہ ڈاکوؤں کو تشویشناک حالت میں حراست میں لے کرہسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دکاندار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،تینوں ڈاکوبھی طبی امداد کے دوران ہلاک ہو گئے، مقتول کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لاہور کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر آ گئی