عمران خان لاہور کے کس حلقے سے  الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر آ گئی

Dec 21, 2023 | 19:21:PM
عمران خان لاہور کے کس حلقے سے  الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)سابق وزیر اعظم وبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان لاہور کے کس حلقے سے  الیکشن لڑیں گے ، بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی ۔

 سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان لاہور کے حلقے این اے 122 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے ، جبکہ ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے گئے ہیں ،سابق وزیر اعظم نے کاغذات نامزدگی بذریعہ وکیل حاصل کیئے،ریٹرننگ آفیسر این اے 122 سے سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی جاری کیئے،سابق وزیر اعظم کی ٹیم کل تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اپٹما نے اہم مطالبہ کر دیا 

واضح رہے کہ اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ہمایوں اختر خان  ان کے مدمقابل ہوں گے ۔