اپٹما کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش، کمی کا مطالبہ کر دیا

Dec 21, 2023 | 18:58:PM
اپٹما کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش، کمی کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما )کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش ، قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپٹما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی کا شعبہ بد ترین صورتحال سے گزر رہا ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں ، اکتوبر میں ٹیکسٹائل ملز کی بجلی کھپت 37 فیصد کم ہوئی ہے ،لیسکو میں دسمبر کے دوران بجلی کے صنعتی استعمال میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے ،بجلی کی قیمت کسی کے لیے بھی قابل برداشت نہیں رہی ،برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ،برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف فی یونٹ 54 روپے سے بڑھ گیا ،حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے کے اقدامات کرے ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اور لیگی رہنما آپس میں گتھم گتھا