انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا

Aug 21, 2025 | 18:09:PM
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281.95 روپے سے کم ہوکر 281.92 روپے پر بند ہوا۔

 دوسری جانب  ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے زخائر 14.24 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ 

سٹیٹ بینک  کے مطابق کمرشل بینکوں کے زخائر 6.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.31 ارب ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی زخائر 7.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 19.57 ارب ڈالر ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ملک میں کتنے مساجد، مدارس، دکانیں اور ہسپتال ہیں؟ اقتصادی شماری کے نتائج جاری