اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا پانی سمندر میں نہیں جاتا: سعید غنی کی نرالی منطق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کے حالیہ بیان نے شہریوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔
کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر بلدیات نے کراچی کی سڑکوں پر جمع پانی سے متعلق بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا سارا پانی سمندر میں نہیں جاتا، جب بارش آئی گی تو آپ کیا توقع کرتے ہیں؟ میں کوئی سْپرمین تو نہیں ہوں اس پانی کو نیچے آکر روک لوں۔
بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ نہ نالے، نہ کرپشن، نہ لوٹ مار…
— Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ (@JavedMonis) August 18, 2025
بقول سعید غنی چاند کی تاریخیں ہیں ۔
اگر کل کو ان کی کرپشن لوٹ مار سے سندھ تباہ ہو گیا تو پیپلز پارٹی کہے گی:
“یہ سب مشتری اور زحل کے ملاپ کی وجہ سے ہوا ہے، ہمارا کوئی قصور نہیں۔ pic.twitter.com/ZzfofUMmfF
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کراچی سے بارش کا سارا پانی سمندر میں جاتا ہے، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کسی طرح ہم جلد سے جلد پانی کو نکالیں۔
سعید غنی نے کہا کہ لیکن اگر چاند کی 14 تاریخ ہو اور ان دنوں آپ توقع کریں کہ سمندر میں سارا پانی چلا جائے گا تو وہ نہیں جاتا ہے۔