پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ،سی ای او پی ٹی سی ایل گروپ حاتم باماترف نے مالی نتائج کا اعلان کیا ۔
حاتم باماترف کاکہناتھا کہ پی ٹی سی ایل گروپ نے کئی سالوں بعد منافع کمایا ہے ،پی ٹی سی ایل گروپ نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے کا منافع حاصل کر لیا،پی ٹی سی ایل گروپ کے منافع میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
سی ای او پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ کوخالص منافع 3.1 ارب روپے کا ہوا ،رواں سال کی پہلی سہ میں 31.5 ارب روپے کی آمدن ہوئی ،اس دوران 4.6 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا ،ان کاکہناتھا کہ 180 میگا ہرٹز فائیو جی سپیکٹرم خریدا گیا ہے ،پی ٹی سی ایل نے چار سب میرین کیبلز کے ذریعے پاکستان کو دنیا کے ساتھ جوڑ دیا ہے ،پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کی سکیم آف امیلگیشن کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں ۔
حاتم باماترف کاکہناتھا کہ یوفون کا فور جی انفراسٹرکچر ملک بھر میں موجود ہے ،180 میگا ہرٹز کا فائیو جی سپیکٹرم حاصل کیا گیا ہے ،پی ٹی سی ایل کی آمدن میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ، وائرلیس سروس کی آمدن میں 13 فیصد اضافہ ہوا،یوبینک نے منافع میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 5.8 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بحران کے حل کی ذمہ داری ایک ملک کی نہیں تمام ممالک کی ہے: قطر