لاہور میں توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا

Apr 21, 2026 | 10:13:AM
 لاہور میں توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں پٹرول اور توانائی کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات مؤثر انداز میں نافذ نہ ہو سکے جبکہ انتظامیہ دکانداروں کو قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن اور فیروزپور روڈ میں پان اور سگریٹ کی متعدد دکانیں مقررہ وقت کے بعد بھی کھلی رہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاہم کئی دکاندار اس کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیئے۔

اس کے علاوہ شادباغ،مصری شاہ،بادامی باغ میں بھی دکاندار من مانیاں کرتے رہے اور دکانیں کھلی رکھیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دکاندار کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کرتے رہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کاروباری افراد کے لیے یکساں قانون نافذ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ دیگر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، جو کہ ناانصافی کے مترادف ہے۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ اگر قانون سب کے لیے برابر لاگو کیا جائے تو نہ صرف امتیازی سلوک ختم ہوگا بلکہ ہر شخص قانون کی پابندی کرتا نظر آئے گا۔