ناروال:جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتل گرفتار

Apr 21, 2024 | 22:27:PM
ناروال:جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں جھگڑے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے  لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  نارووال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا  ،مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔ 

کارکن کی ہلاکت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے،میں اس غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتا ہوں جو پی ٹی آئی نے ہمارے برزگ کارکن پر کی، انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والے اپنی غنڈہ گردی کی جاگیر کی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، یہ ہمارے سپاہی تھے، ہم نے امن ترقی کی جو تحریک شروع کی ہے یہ اس کے سپاہی تھے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ میں ان کو سیاسی شہید کہو گا، یہ اچھے مقصد کے لیے کھڑے تھے اور انہیں اس کی سزا دی گئی، جو قاتل ہیں انشا اللہ قانون سے نہیں بچ سکیں گے،وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جن کی اشیر باد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو بھی گرفت میں لے کر آئیں گے، ظفروال سے ہر قسم کے ظلم اور غنڈہ گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔