پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کردی 

Apr 21, 2022 | 16:02:PM
ایم کیو ایم پیپلزپارٹی
کیپشن: ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کوسندھ کی صوبائی کابینہ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ میں شامل کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ سے دو نام بھی مانگ لئے ہیں ، پیپلزپارٹی نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے کہا کہ وہ سندھ اسمبلی سے اپنے دو ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے نامزد کریں۔اس سے قبل سندھ حکومت نے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو صوبائی وزیر مقرر کیا ہے ،شرجیل میمن کی بطور صوبائی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ شرجیل میمن سے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان نے عمران خان کیخلاف نیا محاذ کھول دیا