عمران خان آج کیاسرپرائز دیں گے؟فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

Apr 21, 2022 | 15:23:PM
 عمران خان آج کیاسرپرائز دیں گے؟فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا
کیپشن: فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج مینار پاکستان کے جلسے میں  بہت بڑا اعلان کرینگے۔

  تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد، پشاور اور کراچی سے بڑا جلسہ ہوگا اور ملکی سیاست کی ایک نئی تاریخ رقم ہو گی۔

 فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کابینہ بیرونی آقاؤں کی ہدایت پر بنائی گئی ہے، میں اپیل کروں گا کلبھوشن یادیو کو بھی کابینہ کا حصہ بنا دیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں ہیں، انہیں میری آنکھوں کے سامنے مکا مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہوائیں اور بارش۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

 واضح رہے کہ آج تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور میں جلسے کرنے جارہی ہے، جس میں عمران خان سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں کا اعلان