عید کی چھٹیوں کا اعلان

Apr 21, 2022 | 12:40:PM
 عید کی چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: عید کی چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے  شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔

عید الفطر  کی تعطیلات کے حوالے سے جاری شاہی فرمان کے مطابق  تعلیمی اداروں میں جمعہ 22 اپریل سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں صرف 21 اپریل تک ہونگی، اس کے بعد تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا۔

اس سے قبل طے کیا گیا تھا کہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 26 اپریل سے شروع ہوں گی۔تاہم اب  تعلیمی اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات کے آغاز کی  تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور   چھٹیاں 22 اپریل 2022ء سے شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے پیشنگوئی کردی

 واضح رہے کہ سعودی عرب کی مقامی رصد گاہ نے مملکت میں عید الفطر کی  فلکیاتی تاریخ کا اعلان پہلے ہی  کردیا تھا۔ سعودی عرب میں فلکیاتی اور ارضی طبیعیاتی مطالعہ جات کی الزعاق رصد گاہ کے سربراہ ڈاکٹر خالد الزعاق نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ماہ  رمضان رواں برس  30 روز پر مشتمل ہو گا اور سعودی عرب میں یکم شوال اور عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے نیا حکم جاری کردیا