تیز ہوائیں اور بارش۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Apr 21, 2022 | 13:08:PM
تیزہوائیں اوربارش۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: تیزہوائیں بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد سمیت پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے لاہور، اسلام آباد، مری سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ، مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا،دیر،سوات ،کوہستان،چترال ،مالاکنڈ،بونیر ، کوہاٹ، کرم، پشاور، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے پیشنگوئی کردی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں کا اعلان