گورنر پنجاب نےاپنی ہی پارٹی کیخلاف نیا ہنگامہ کھڑا کردیا 

Apr 21, 2022 | 12:38:PM
عمر سرفراز چیمہ ، انکار
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب نے اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کیخلاف ہنگامہ کھڑا کردیا ،گورنر نے پی ٹی آئی رہنماوں کو گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکارکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنرہاوس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں کوپریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔ گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماوں کوپریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرنا تھی جس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔