زیادہ مریضوں کی ممکنہ آمد سے نمٹنے کے لئے پمز ہاسپٹل میں خصوصی تیاریاں ، سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں عملہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت مل گئی۔
پمز ہاسپٹل کی انتظامیہ نے ہائی الرٹ کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ پمز ہسپتال کا عملہ 30 ستمبر تک ہائی الرٹ پر رہے گا۔ ہسپتال میں ایمبولینسز کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنانئی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ہسپتال ڈاکٹر شِرجیل ظہیر ہنگامی صورتحال کیلئے فوکل پرسن مقرر ہوئے ہیں۔
ضروری عملے کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ اور ڈیوٹی روسٹرز کو اپ ڈیٹ رکھا جا رہا ہے۔
ایمرجنسی، آئی سی یو، آپریشن تھیٹر، ٹراما، نرسنگ، ڈائیگناسٹک مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اچانک زیادہ مریضوں کی آمد کی صورت میں اضافی بیڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، لڈ بینک، فارمیسی سروسز کو بھی فعال رکھا جائے۔
اضافی اسٹریچرز، وہیل چیئرز ، آکسیجن، خون، ادویات، ضروری طبی آلات و دیگر سامان کا وافر اسٹاک رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی اور ایمبولینس کے راستے ہر وقت کلیئر رکھے جائیں، ایمرجنسی، مرکزی داخلی راستوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت رکھی جائے ۔
یہ بھی پڑھیئے: بانی کے معاملات؛ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیا رابطہ سامنے آ گیا
تمام افسران اور عملے کو ہنگامی صورتحال میں فوری دستیابی اور ردعمل کی ہدایت کی گئی ہے اور طبی وجوہات سے رخصت کے سوا عملے کی تمام چھٹیاں محدود کر دی گئی ہیں۔
نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، جنرل سرجری کے زیادہ سے زیادہ عملے کو آن کال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجری کے زیادہ سے زیادہ عملے کو بھی آن کال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پمز ہسپتال کے ایس ڈبلیو فور میں 20 مخصوص بیڈز دستیاب رکھنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں 80 فیصد خودکش بمبار افغانستان سے آ رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہیں