ریاست مخالف پروپیگنڈا، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر مجرمانہ سرگرمیوں کی ٹریکنگ سخت کرنے کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ریاست مخالف پروپیگنڈا میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور سائبر ٹریکنگ کو مؤثر بنانے کے لئے ہدایات جاری ہو گئیں۔
اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آن لائن براہِ راست، ریاست مخالف پروپیگنڈے اور غیر قانونی آن لائن سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور سائبر ٹریکنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جرائم کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال، سیکیورٹی امور اور امن و امان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
شہر کی سیکیورٹی، اہم مقامات اور حساس تنصیبات کی حفاظت سمیت ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشیاکپ کے فائنل انڈیا نے جیتے، ٹرافیاں پاکستان آگئیں؛ دونوں ٹرافیاں اب کہیں نہیں جارہیں، بھارت کی امیددم توڑگئی
آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی مؤثر نگرانی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
جلاس میں ڈی جی این سی سی آئی اے ناصر علی رضوی بھی شریک ہوئے۔
وفاقی پولیس کے ڈی آئی جی سی آئی اے اور دوسرے سینئیر افسران اجلاس میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: وزارتِ خارجہ کا کرپشن سکینڈل، شہریوں کو لوٹنے والے چھ افسر گرفتار، کئی ایجنٹ بھی پکڑے گئے