جلال پور پیروالا:موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔
چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا،اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔
چیف پولیس آفیسر ملتان نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا اس حوالے سے کہناہے کہ موٹروے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے بند ہے، ملتان سے سکھر جانے والےمتبادل راستے سے سفر کر سکتے ہیں،ٹریفک شاہ شمس انٹر چینج سے قومی شاہراہ کی طرف جا سکتی ہے، اُچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کو تاجکستان کا ویزا آن ارائیول ملنے کا امکان
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے، شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔