امریکا کمزور پوزیشن پر ہے،عثمان شاہد 

مناسب نہیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر کابینہ تشکیل دی جائے،امجد خان نیازی

Oct 20, 2025 | 23:25:PM
امریکا کمزور پوزیشن پر ہے،عثمان شاہد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماہر بین الاقوامی امور عثمان شاہد کاکہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔امریکا ظاہری طور پر کمزور پوزیشن پر ہے اور اسرائیل کو فلسطین کیخلاف جارحیت کو روکنے میں اس طرح سے اپنا کردار ادا نہیں کر پا رہا ۔

24نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان شاہد کاکہناتھا کہ جہاں تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی  بات ہے تو ایک ایسے وقت میں جب فلسطین کا معاملہ اب بھی حل طلب ہے، ایسے میں کوئی بھی ملک اسرائیل کو تسلیم کرکے اپنے لئے مشکل کھڑی نہیں کرے گا۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی امجد خان نیازی کا کہناتھا کہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکی۔اور یہ مناسب نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر کابینہ تشکیل دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کابینہ میں اعتماد آئے گا اور  وزیر اعلیٰ کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ جہاں تک قومی سلامتی کے معاملات کی بات ہے تو پاکستان کی سلامتی پر جان بھی قربان ہے۔امجد خان کا مزید کہنا تھا کہ  سہیل آفریدی کے مذاکرات کرنے کے بیان کو غلط رنگ دیا جارہا ہے انہوں نے کوئی غلط بیان نہیں دیا۔تحریک انصاف مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: