شانگلہ: بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، قیمتی سامان جل گیا

Oct 20, 2025 | 16:03:PM
 شانگلہ: بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، قیمتی سامان جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ کے گاؤں صابنو  کے مکان میں اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

افسوسناک واقعہ علاقے کےعنایت الرحمان اللہ کےمکان میں پیش آیا ،اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پلک جھپکتے ہی پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس خطرناک آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان حد درجہ زیادہ ہوا ہے ،گھر کی تمام اشیاء قیمتی سامان اور روزمرہ کے ضروری اسباب جل کر راکھ ہو گئے جس نے اہل خانہ کو نہایت مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔