نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ وائرل، قیمت ناقابل یقین

Oct 20, 2025 | 10:04:AM
نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ وائرل، قیمت ناقابل یقین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بھارت کی ممتاز سماجی شخصیت اور مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں شرکت کے دوران ایک انتہائی نایاب اور قیمتی ہرمیس بیگ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 17 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔

 یہ منفرد بیگ 3,025 قدرتی ہیروں سے مزین ہے جن کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے۔ اس بیگ کو مشہور فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ بیگ کی بجائے بریسلٹ کی شکل میں بنایا گیا ہے، جس کی ٹاپ فلیپ مگرمچھ کی کھال سے مماثل ہے، جبکہ ہینڈلز اور تالا ہیروں سے مزین ہیں۔ اسے دنیا کے خوبصورت ترین ہینڈ بیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: افغان باشندےسکیورٹی کیلئے خطرہ ،ملک بدر کیا جائے، 20ممالک کا یورپی کمیشن کو خط

یہ شاندار تقریب 12 اکتوبر کو ممبئی میں منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں فلمی اور کاروباری دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نیتا امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ اور شلوکا مہتا بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں نیتا امبانی کا پاپ کارن بیگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ بہترین اور منفرد پاپ کارن بیگ پیرس کے لگژری لیبل کے ’ونٹر فال ‘ کی 2024 کی کلیکشن تھا، جسے چینل نے ڈیزائن کیا ہے اور مبینہ طور پر اس کی قیمت 24 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

 اس کے علاوہ نیتا امبانی ایک انوکھی بوتل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس بوتل کے وائرل ہونے کے بعد نیتا امبانی اور اُن کی جانب سے پیے جانے والے پانی پر سرخیاں بنیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ کاروباری خاتون دنیا کا سب سے مہنگا پانی (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) پیتی ہیں جس کی قیمت 49 لاکھ روپے ہے ۔

 نیتا امبانی دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں، جن کا طرز زندگی اور فیشن سٹائل لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن ہے۔