دیوالی پر فضا آلودہ،نمٹنے کیلئےانتظامات مکمل،ایڈوائزری جاری 

سموگ سے بچاؤ اور کمی کیلئےہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی کی وجہ بنتا ہے،مریم اورنگزیب

Oct 20, 2025 | 08:53:AM
دیوالی پر فضا آلودہ،نمٹنے کیلئےانتظامات مکمل،ایڈوائزری جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج دیوالی کے تہوار پر فضا کا معیار آلودہ رہے گااورپنجاب حکومت نے دیوالی کے تہوار پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے۔
مشرق اور مغرب کی سمت سے 4 سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنےوالی ہوائیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کااے کیو آئی شدید متاثر کریں گی،امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی ہوائیں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان کی طرف آلودگی لائیں گی۔

سرحد پار سے آلودگی کے خطرات پر پنجاب حکومت نے اینٹی سموگ گنز تیار کر لیں جن کا ٹھوکرنیازبیگ اوردیگر آلودہ ہاٹ سپاٹس پر آپریشن شروع ہے،لاہور سمیت سموگ کے خطرات کے شکار شہروں میں صبح فجر سے پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی،اس کے علاوہ واسا، ایل ڈی اے، ضلعی و میونسپل ادارے بھی اپنے اپنے علاقوں میں چھڑکاؤ، کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات نہ جلانے کے اقدامات یقینی بنائیں گے،تعمیراتی اور دیگرسامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنا بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور کااے کیو آئی آج 210 سے 230 رہنے کا امکان ہے، لاہور میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید آلودگی ہوگی،اس حوالے سے پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر نے شہریوں کے لیے حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ہوا کی ایک سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کم رفتار اور بارش نہ ہونے سے آلودہ ذرات ہوا میں معلق رہیں گے،شہری ماسک کا استعمال کریں، بچے، بزرگ افراد اور سانس کے مریض باہر نہ نکلیں،دوپہر 1 سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے،ٹریفک کے دھوئیں،سڑکوں کی گرد، کوڑا جلانے اور دیوالی کی سرگرمیوں سے اے کیو آئی بڑھے گا۔
دوپہر 2 بجے تک ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کا امکان ہے،نئی دہلی میں صبح دھند اور ہلکی دھوپ متوقع ہے، وہاں اے کیو آئی 201 سے 300 رہے گا۔
سینئر صوبائی وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےشہریوں سے احتیاطی تدابیر اور ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لئے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔

  پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر سائیکلپر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موٹر بائیک پر سفرکرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں۔