اروشی روٹیلا کا آئی فون چرانے والے چور نے واپسی کیلئے بڑا مطالبہ کردیا

Oct 20, 2023 | 21:31:PM
اروشی روٹیلا کا آئی فون چرانے والے چور نے واپسی کیلئے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مداح نے روشی روٹیلا کا آئی فون واپس کرنے کیلئے بیمار بھائی کے علاج کی شرط رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو پاک بھارت میچ کے دوران کھو جانے والے آئی فون کا پتہ چل گیا۔ 29سالہاداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں ای میل کا سکرین شوٹ شیئر کیا جس میں  24 قیراط سونے کا آئی فون چوری کرنے والے شخص نے موبائل واپس کرنے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں ای میل کرنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کا مہنگا ترین آئی فون اُس کے پاس ہے، اگر آپ موبائل چاہتی ہیں،تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں میری مدد کرنی ہوگی۔

 اروشی روٹیلا نے اس ای میل کا سکرین شاٹ انسٹاگرام سٹوری پر سادہ سی تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ شیئر کیا ہے، اور پرستار کی درخواست کو تسلیم کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین نے بے جا تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی

یاد رہے کہ ورلڈکپ  پاک بھارت ٹاکرے کے بعد اروشی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں بتایا تھا کہ "میرا 24 قیراط کا اصلی سونے کا فون نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھو گیا ہے اگر کسی کو یہ نظر آئے تو برائے مہربانی مدد کریں اور جلد از جلد مجھ سے رابطہ کریں۔"