لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

Oct 20, 2023 | 19:25:PM
لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکپتن،2ماہ قبل اغواء ہونیوالی 12سالہ بچی لاڑکانہ سے بازیاب

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف نوعیت کے ہتھیار، آلات اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔