سرکاری حج اسکیم کے تحت 11 لاکھ فی کس وصول کرنے کا فیصلہ

Oct 20, 2023 | 11:32:AM
 حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک) حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج پالیسی 2024 منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

مزید  پڑھیں:  سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا،پاک چین دوستی اعتمادپرقائم ہے،نگران وزیراعظم

اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی جبکہ 2024 کے حج کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210ہے۔