شرمیلا ٹیگور میں ایسا کیا تھا کہ پہلی نظر میں ہی بھارتی کر کٹ ٹیم کا کپتان اپنا دل ہا ر گیا

Oct 20, 2021 | 21:02:PM
شر میلا ٹیگور،نوا ب پٹو ڈی،کپتان،کر کٹ ٹیم
کیپشن: شرمیلا ٹیگور،ٹائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کی سابق  ادا کارہ شرمیلا ٹیگور نے ہندی فلموں میں جو مقام حاصل کیا ہے، وہ کم ہی لوگوں کونصیب ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  1959 سے 1984 تک شرمیلا کی ادائوں کا  سینما سکرین پرراج رہا ہے۔ وہ 1991 سے 2010 تک الگ انداز میں پردے پر سرگرم رہیں۔ انہیں بہترین اداکاری کے لئے دو بار نیشنل فلم ایوارڈ اور دو بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ ارادھنا، امرپریم، سفر، کشمیر کی کلی، موسم، تلاش، وقت، فرار، آمنے سامنے جیسی فلمیں شرمیلا کی ادا کاری کی کہانیاں بیان کرتی ہیں۔

فلم "ان اویننگ ان پیرس" میں پہلی بار انہوں نےغیر مہذب سین کیا، جس کے بعد توجیسے بالی وڈ میں سنسنی چھا گئی۔ہرطرف شرمیلا ٹیگور سرخیوں میں آگئی تھیں۔ سال 2013 میں ملک کے تیسرے سب سے اہم ایوارڈ پدم بھوشن سے نوازا جا چکا ہے۔


شرمیلا  کی پیدائش حیدرآباد میں ایک ہندو بنگالی فیملی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد گتیندر ناتھ ٹیگور برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی میں جنرل منیجر تھے۔ ان کی ماں آسام سے تھیں، شرمیلا کی نانی نوبل انعام فاتح رویندر ناتھ ٹیگور کے بھائی دھجیجندر ناتھ ٹیگور کی ناتن تھیں۔

شرمیلا کی شادی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پٹودی کے نواب منصور علی خان پٹودی سے 27 دسمبر 1969 میں ہوئی تھی۔ شرمیلا کی خوبصورتی کا جادو پٹودی پر اس قدر چڑھا تھا کہ وہ انہیں دیکھتے ہی ایک ہی نظر میں اپنا دل دے بیٹھے تھے۔


شرمیلا ٹیگور بھی ان کی طرف کافی متوجہ ہوئیں اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں بڑھنے لگیں۔ دونوں ایک دوسرے کو پیار کرنے لگے اور زندگی بھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔
شرمیلا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ‏مرحوم شوہر سا بق کپتا ن بھارتی کر کٹ ٹیم منصور علی خان پٹودی کی بایوپک دیکھنا پسند کریں گی اور اس میں وہ رنبیر اور عالیہ کو دیکھنا چاہیں گی۔ عمر کے اس پڑاو پر پہنچ چکی شرمیلا آج بھی اتنی ہی خوبصورت ہیں، جتنی وہ اس زمانے میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل