اساتذہ کے لئے خوشخبری

Oct 20, 2021 | 16:39:PM
کالجز اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: کالجز اساتذہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کی منظوری، پی ایچ ڈی کیلئے 10 ہزار، ایم فل کیلئے 5 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق کالجزکے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی ۔ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے کوالیفیکیشن الاؤنس کی منظوری دی،ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ نے کوائف محکمہ میں جمع کرا رکھے تھے۔

دوسری جانب ٹیچریونین کےعہدیداروں کی سی ای او ایجوکیشن محمدغیاث صابر سے ملاقات  کی،مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نےیونین کےعہدیداروں کی قیادت میں ملاقات کی اور سی ای او ایجوکیشن کو گلدستہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کو بڑا دھچکا۔۔آریان خان کی ضمانت پھر خارج