متعدد بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے متعدد بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نائلہ باقر کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری سینٹ سیکریٹریٹ سیدہ شفق ہاشمی کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں جوائنٹ سیکریٹری راجہ راشد علی کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تخفیف غربت ڈویژن اور جوائنٹ سیکریٹری ماجد محسن پنہوار کا تخفیف غربت ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عامر حسین غازی کو جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکشن افسر وزارت داخلہ شیریں حناء اصغر کو ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سندھ حکومت میں تعینات پیار علی لاکھو ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔