صبا قمر اور ماہرہ خان کی دشمنی، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان اور صبا قمر کے درمیان چپقلش کی خبروں پر ماہرہ خان نے واضح مؤقف پیش کردیا۔
ماہرہ اپنی نئی فلم ’’نیلوفر‘‘ کی تشہیر کے دوران فواد خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک تھیں، جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ میڈیا میں بارہا ان دونوں کے درمیان ’’خاموش دشمنی‘ ‘کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے۔
ماہرہ خان نےاس پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس تاثر میں کوئی حقیقت نہیں، ان سے کئی مرتبہ یہی سوال کیا جا چکا ہے اور وہ ہمیشہ یہی کہتی آئی ہیں کہ ان کی جانب سے کبھی بھی کوئی مخالفت یا دشمنی نہیں رہی۔
ماہرہ خان نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد باصلاحیت فنکارہ ہیں، دنیا بھر میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ جب دو مضبوط اور کامیاب خواتین ایک ساتھ نظر آتی ہیں تو لوگ خود ہی انہیں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے لگتے ہیں، ایسی کہانیاں بنانا اور رقابت کا ماحول پیدا کرنا ایک عام رویہ بن چکا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ ایسی قیاس آرائیاں کی جائیں، اگر دونوں خواتین کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھا جائے تو نہ صرف ان کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ پروجیکٹس بھی مضبوط ہو کر سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ماضی میں اداکارہ میرا اور سعود کا افیئر تھا: سنگیتا
ماہرہ خان نےمزید بتایا کہ انہوں نے ابھی تک صبا قمر کے ساتھ کوئی مشترکہ پروجیکٹ نہیں کیا، مگر اگر کبھی موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی،دونوں بہترین فنکارائیں ہیں اور اگر ایک پروجیکٹ میں اکٹھی آئیں تو وہ یقیناً ایک متاثر کن اور معیاری کام بن سکتا ہے۔