الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

Nov 20, 2025 | 09:53:AM
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں حویلیاں جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت اور دھمکیوں کانوٹس لے لیا ۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی دھمکیوں پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر کارروائی کرنے پر غور کیاجائےگا۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے جلسے میں خطاب کے دوران انتخابی عملےکو دھمکیاں دیں۔
 سرکاری ملازمین کو سہیل آفریدی کی ان دھمکیوں کانوٹس لے لیا گیا ہے اور آج کے اجلاس میں اس حوالے سے مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیاجائے گا۔