ایچ بی ایل پی ایس ایل 9، پلیئرز ڈرافٹ کے پک اَپ آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی

Nov 20, 2023 | 22:10:PM
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9، پلیئرز ڈرافٹ کے پک اَپ آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایس ایل کے نویں سیزن کیلئے پلیئر ڈرافٹ کے ِپک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 2024ء پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی، کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی پِک کریں گی۔

چوتھی اور پانچویں پِک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ ملتان سلطان کی ہوگی۔ پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخرمیں کھلاڑی ُچنے گی، پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کیلئے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹا ترتیب سے ہوتا ہے۔

پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کیلئے ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے، فلیگ شپ ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ 2024ء تک شیڈول ہے، فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کیلئے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی۔

ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا، اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والے کیٹیگری میں بھیجا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔