رابی پیر زادہ نے مدد مانگ لی 

Nov 20, 2022 | 18:56:PM
رابی, پیر زادہ , مدد مانگ, پولیس
کیپشن: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گوجرانوالہ میں  گھر میں ڈکیتی پر ٹویٹر پرپولیس سے مدد طلب کرلی ہے۔ 

رابی پیر زادہ نے گوجرانوالہ پولیس سے مدد طلب کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ تھانے کے بالکل ساتھ گھر میں ڈاکہ پڑا، مکینوں کو پتہ ہے کس نے ڈالا؟مگر کیا پولیس چوروں کو پکڑ سکتی ہے؟

سابق گلوکارہ  نے مزید لکھا کہ لاہور پولیس نے تو ہمیشہ مدد کی ہے کیا گوجرانوالہ پولیس بھی ان کی طرح مدد کرے گی ؟

بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں رابی پیر زادہ نے پولیس کارد عمل شیئر کرتےہوئے پولیس کا شکریہ اداکیا اورپولیس کی طرف سے آنیوالا پیغام بھی شیئر کیا ۔