وسطی کرم میں خوارجی گروہوں کی باہمی لڑائی، 18 خوارجی جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں خوارجین کے دو گروہوں کے درمیان بھتے کے معاملےپرشدید لڑائی ہوئی۔ اس لڑائی میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ چینارک، سنٹرل کرم کےعلاقےمناتو میں فتنہ الخوارج کے کاظم گروپ اور ممتاز امتی گروپ کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ممتازامتی گروپ کے 18خوارجی جہنم واصل ہوئے جبکہ 3 لاپتہ خوارج لاپتہ ہیں۔ فتنہ الخوارج کے گینگ لیڈر کاظم گروپ کے کئی خوارجی جہنم واصل اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے لئے مناتو کے علاقے میں قبروں کی کھدائی کی جارہی ہے۔ماضی میں بھی خوارج کے مختلف دھڑوں کے درمیان متعدد بار مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری کا الرٹ جاری
مسلح جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ عناصر کسی دینی یا نظریاتی مقصد کے علمبردار نہیں بلکہ محض اپنے ذاتی مفادات کیلئےفتنہ و فساد کو ہوا دے رہےہیں۔
مقامی آبادی کےمطابق خوارج کی اندرونی لڑائیوں کے باعث عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
ماہرین کےمطابق علاقے کےعوام کو ریاستی اداروں کی جانب سے دہشتگردعناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
یہ خوارجی نہ صرف ریاست کے دشمن ہیں بلکہ اقتدار،پیسےاور اثرورسوخ کی جنگ میں ایک دوسرے کا خون بہانےسے بھی گریز نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ کی بھاری قیمت، امریکہ کے 42 طیارے تباہ ہوئے ، پارلیمنٹ کی رپورٹ