ریلوے کے سفر میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ ناقابل قبول ہوگی،حنیف عباسی

May 20, 2025 | 19:02:PM
 ریلوے کے سفر میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ ناقابل قبول ہوگی،حنیف عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ریلوے کے وزیر حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سفر میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ ناقابل قبول ہوگی،تمام اسٹاف اور متعلقہ اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے انجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں آل پاکستان ریلوے ڈویژن کا مکینیکل اسٹاف موجود تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریلوے سٹاف کو  کہاکہ موسم گرما میں ہونے والی لوکوموٹو فیلئر، کوچز میں اے سی کی خرابیوں کو روکنا ہے۔ موسم گرما میں ریلوے کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔تمام اسٹاف اور متعلقہ اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے انجام دیں۔مسافروں کے آرام دہ اور بروقت سفر کو یقینی بنائیں۔ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ مسافروں کے سفر میں رکاوٹ یا تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر نے تمام عملے کو سخت ہدایت کی کہ ان خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

  حنیف عباسی نے کہا کہ غفلت کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔  وزیر حنیف عباسی نے عملے کی کارکردگی پر سخت نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ان خامیوں کی اصلاح نہ کی گئی تو سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہمارا مقصد ریلوے کو جدید اور مسافروں کے لیے زیادہ قابل اعتماد بنانا ہے۔ سفر میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ ناقابل قبول ہوگی۔سفر کے دوران کسی بھی تکلیف سے بچانے کے لیے خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ریلوے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:دربار صاحب اور گولڈن ٹمپل پر پاکستانی میزائل حملے  کا  پروپیگنڈا جھوٹا ہے، گیانی رگھوبیر سنگھ