9مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے آئی تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا،بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کیلئے شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن وہ نہ آئے،لاہور پولیس کی 11رکنی پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس باہر آ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: جائیں تو جائیں کہاں،پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر