"جے فار جاوید ،جے فار جہنم" نادیہ حسین کے بھارتی شاعر جاوید اختر کیلئے نئے "حروف تہجی"

May 20, 2025 | 13:04:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی ایکسپرٹ نادیہ حسین نے بھارت کے مشہور مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور طنزیہ انداز میں ایک نئی ”حروفِ تہجی“ متعارف کرادی۔

پہلگام حملے کے بعد جہاں پاکستانی سیلیبریٹیز نے حملے کی مذمت کی، وہیں بھارت نے مسلسل پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

چند روز قبل جاوید اختر نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی حمایت کی تھی اس کے بعد جاوید اختر نے ایک حالیہ بیان میں مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے سامنے صرف دو آپشنز ہوں، جہنم یا پاکستان، تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے۔

جاوید اختر نے کہا، ”مجھے دونوں طرف سے گالیاں دی جاتی ہیں، ایک طرف سے مجھے کافر کہا جاتا ہے اور دوسری طرف سے جہادی، تو اگر مجھے صرف دو راستے دیے جائیں، جہنم یا پاکستان، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔“

اس بیان پر پاکستانی اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ، ”اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں تو بھی وہ وہیں پہنچیں گے اور یقیناً سب سے نچلے درجے میں ہوں گے۔“

عمران عباس نے مزید طنزیہ انداز میں کہا، ”ہم نے انہیں بزنس یا فرسٹ کلاس کا سٹیٹس دیا، لیکن حقیقت میں وہ کسی بھی کلاس کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔“

یہ بیان تو جیسے پاکستانی فنکاروں کا خون جوش مارنے کے لیے کافی تھا، نادیہ حسین نے بھی اس موقع پر جاوید اختر کے خلاف اپنے طنز کے تیر برسا دیے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے لکھا، ”جے فار جاوید، جے فار جہنم، اور جے فار جاوید جاؤ جہنم۔“ نادیہ حسین کا یہ نیا ”حروفِ تہجی“ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، اور صارفین نے اس پر خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے نادیہ کے اس طنزیہ جواب پر لکھا، ”اور بہترین جواب دینے کا ایوارڈ نادیہ کو جاتا ہے۔