پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

May 20, 2023 | 23:08:PM
پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ
کیپشن: منتظرمہدی فضائی میزبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو کی پروازپرتعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ سٹیورڈ جمرات کو ٹورنٹو پہنچا تھا،لاپتہ فضائی میزبان نے جمعہ کو ٹورنٹوسے لاہور کی پرواز نمبر 798 پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے تھے،پروازکیلئے مذکورہ فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگرعملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی ۔
منتظر مہدی سے قبل بھی چارخاتون اورمرد فضائی میزبان مبینہ طورپرسلپ ہوچکے ہیں ،پہلے سے لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کرائی گئی،دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کے لاپتہ میزبانوں کی شہریت فوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے ۔
لاپتہ فضائی میزبانوں کی وطن واپسی پرکارروائی کیلئے ایف آئی اے کو کوائف بھی فراہم نہیں کئے گئے،مبینہ طور پر سلپ ہونے والے اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید بھی با آسانی کرا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ذیقعد کب ہو گی؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا