حدیقہ کیانی نے خبردار کر دیا

May 20, 2022 | 13:03:PM
حدیقہ کیانی، فائل فوٹو
کیپشن: حدیقہ کیانی، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔

حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے ساتھ ایک وضاحتی کیپشن تحریر کیا۔

 گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں لیکن کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز اور ایک ملین سے زائد لائکس ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اکاؤنٹ بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ میرا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے۔

 اپنی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے گلوکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ کی حالت تشویشناک ہے اور میں اس وقت انتہائی مشکل مرحلے سے گُزر رہی ہوں۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’ایسے میں مجھے میرے فالوورز کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جوکہ جعلی ہے۔‘

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔‘

یہ بھی پڑھیں:    اسلام کا انتخاب میرا اپنا فیصلہ تھا :نو مسلم بھارتی اداکارہ کی گفتگو