ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کو انگلینڈ کے ویزے کے حصول میں مشکلات

May 20, 2021 | 19:18:PM
ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کو انگلینڈ کے ویزے کے حصول میں مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کو انگلینڈ کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ نے بھارتی باشندوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ثانیہ کو ٹوکیو اولمپکس سے پہلے برطانیہ میں ٹورنامنٹ کھیلنا ہے،ثانیہ کو بطور کھلاڑی ویزا مل گیا تاہم بیٹے کو نہیں ملا۔

ویزے کے حصول کیلئے ثانیہ مرزا نے بھارتی وزارتِ کھیل سے مدد مانگ لی۔ وزارت کھیل نے وزارت امور خارجہ کے توسط سے انگلینڈ کی حکومت سے رابطہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی