سیاسی شخصیات میں سے کون کہاں عید منائے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رائیونڈ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور عطا تارڑ کل لاہور میں عید منائیں گے۔
رانا ثنااللہ فیصل آباد، خواجہ آصف سیالکوٹ میں نمازِعید ادا کریں گے، گورنر پنجاب بادشاہی مسجد، سپیکر ملک احمد خان کھڈیاں خاص میں عید منائیں گے۔
چودھری شجاعت، پرویزالہیٰ، سالک اورشافع حسین گجرات میں عید منائیں گے،خواجہ سعدرفیق، مجتبیٰ شجاع اورعلی پرویزملک کل لاہور میں عید منائیں گے۔
اسی طرح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آبائی علاقے باڑہ ضلع خیبر میں عید منائیں گے،گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نماز عید ڈی آئی خان میں ادا کرینگے۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ میں عید منائیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ آبائی ضلع چارسدہ میں عید منائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بونیر میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں عیدالفطر منائیں گے۔
قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عید منائیں گے،اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ شانگلہ میں نماز عید ادا کریں گے۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی چارسدہ میں عید کی نماز ادا کریں گے، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو چارسدہ میں عید منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ سندھ کی سیہون شریف پر حاضری