سی این جی سٹیشنز کی بندش کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mar 20, 2026 | 14:56:PM
 سی این جی سٹیشنز کی بندش کیلئے دفعہ 144 نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گیس کے بحران کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سی این جی سٹیشنز کی بندش کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق پشاور میں 21 مارچ سے 23 مارچ تک تمام سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر بند رہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سخت فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ عام شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ ایام میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمت میں حالیہ اضافہ واپس ،پرانے نرخ بحال

یاد رہے کہ پشاور میں گیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید انتظامی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔