میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرزنے آرام کا مشورہ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشادحسین) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی اورڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ۔
مسلم لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر ان کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی ان کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں، لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ترجمان دفتر خارجہ
ذرائع کےمطابق ڈاکٹرنے میاں نوازشریف کوپیس میکرزلگانےکی تجویزدی ہے۔