بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی پر فرار

Mar 20, 2025 | 11:00:AM
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی پر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جسے جوابی کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور  دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ  حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے