بارشیں؟اتوار سے منگل تک موسم کی صورتحال سامنے آگئی

Mar 20, 2021 | 20:42:PM
بارشیں؟اتوار سے منگل تک موسم کی صورتحال سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج شب پاکستان میں داخل ہو گا اوراتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے زیر اثر کوئٹہ، سبی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اور جھنگ میں بارش ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ جبکہ 23 مارچ کی صبح لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔