محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی اور سکندر مومنی سے ملاقاتیں

Jun 20, 2026 | 18:47:PM
محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی اور سکندر مومنی سے ملاقاتیں
کیپشن:  تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے دفتر آمد پر وزیر خارجہ عباس عراقچی نے محسن نقوی کا استقبال کیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے وزی داخلہ محسن نقوی نے تہران میںایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے  ملاقاتیں کی ہیں۔ 

آج سہ پہر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے تو ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔

دونوں برادر ملکوں کے  وزرائے داخلہ کی ملاقات میں علاقہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔  دونوں وزرائے داخلہ نے امریکہ ایران معاہدہ کو خطے میں پائیدار امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔ 
  تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کی وزارت خارجہ میں پہنچے تو  وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزارت خارجہ آمد پر خیر مقدم کیا


وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات  میں ہاک ایران تعلقات اور معاہدے کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی معاہدہ پر دستخط ہونے اور جنیوا میں ٹیکنیکل مذاکرات شروع ہونے پر اطمنان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  60 روز میں حتمی معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ؟ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی