فٹبال ورلڈ کپ کا نیا قانون: پیراگوئے کے المیرون پہلا شکار بن گئے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون ایک منفرد وجہ سے ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ترکی کے خلاف گروپ میچ کے دوران المیرون نے گفتگو کرتے وقت اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپ لیا جسے نئے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
???? MOMENTO HISTÓRICO ????
— Madrid Sports (@MadridSports_) June 20, 2026
Almirón fue el primer EXPULSADO de los MUNDIALES por TAPARSE LA BOCA al hablar a un rival
La norma, surgida tras lo que le pasó a Vinicius con Prestianni, hizo aparición en el gran torneo, con el VAR avisando al árbitro pic.twitter.com/aaUtDqflei
میچ کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں المیرون ترکی کے کھلاڑی میرت مولدر سے بات کر رہے تھے۔
اس دوران مولدر نے فوری طور پر قریب موجود آفیشل کی توجہ اس جانب دلائی۔
مزید پڑھیں:ورلڈ کپ: امریکہ، مراکش ، پیراگوئے ،برازیل کامیاب
بعد ازاں وی اے آر نے واقعے کا جائزہ لیا جس کے بعد ریفری ایوان بارٹن نے المیرون کو براہ راست ریڈ کارڈ دکھا دیا۔
تاہم المیرون کے باہر جاتے وقت پیراگوئے کو 0-1 کی برتری حاصل تھی جو اس نے کھیل کے اختتام تک برقرار رکھی۔
فٹبال حلقوں میں اس فیصلے پر بحث جاری ہے تاہم قوانین کے مطابق ریفری اور وی اے آر کے اقدام کو درست قرار دیا جا رہا ہے۔