ورلڈ کپ: امریکہ، مراکش ، پیراگوئے ،برازیل کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں امریکہ، مراکش اور برازیل نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
کھیلے گئے ایک اہم میچ میں امریکہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی، امریکہ کی طرف سے کیمرون برجیس اور ایلکس فری مین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت تک پہنچایا، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
فٹبال ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے ایونٹ کے 2 مسلسل میچز میں فتح حاصل کی۔
امریکی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:ویڈیو: فٹبال گراؤنڈ میں جہاز کا حیران کن سایہ
دوسرے میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا،سکاٹ لینڈ کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔
ایک اور یکطرفہ مقابلے میں فٹبال کی عالمی رینکنگ میں مضبوط برازیل نے ہیٹی کو تین صفر سے دھول چٹا دی، ہیٹی کی ٹیم بھی میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔
دوسری طرف ترکیہ اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے میں پیرا گوئے کی ٹیم 1-0 سے کامیاب رہی۔