ویڈیو: فٹبال گراؤنڈ میں جہاز کا حیران کن سایہ

Jun 20, 2026 | 09:25:AM
ویڈیو: فٹبال گراؤنڈ میں جہاز کا حیران کن سایہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران سٹیڈیم کے اوپر سے گزرنے والے جہاز کا سایہ دلچسپ اور حیران کُن بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور سوئٹزر لینڈ کے میچ کے دوران ایک طیارہ سٹیڈیم کے بالکل اوپر سے گزرا، جس کا سایہ گراؤنڈ پر دکھائی دیا، اس منظر کو براہِ راست نشریات کے دوران بھی دیکھا گیا۔

یہ منظر اتنا دلچسپ اور حیران کُن تھا کہ اس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے میچ کے دوران پیش آنے والا عجیب اور حیران کُن لمحہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا تھا۔

ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔