بھارت میں اسٹریٹ فوڈ کا خوفناک واقعہ، 59 افراد کی حالت بگڑ گئی

Jun 20, 2026 | 13:38:PM
بھارت میں اسٹریٹ فوڈ کا خوفناک واقعہ، 59 افراد کی حالت بگڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بھارت میں سڑک پر لگائے گئے ٹھیلے سے مضر صحت کھانا کھانے کے بعد 59  افراد کی طبعیت بگڑگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  افسوسناک واقعہ ریاست مہارشٹرا کے شہر بھیونڈی میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز ایک ٹھیلے سے کھانا کھانے کے بعد 59 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی۔۔!قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں پیٹ درد، قے اور اسہال کی شکایت کے ساتھ کئی افراد داخل کیے گئے ،  طبی امداد کے بعد تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ملک کے مختلف حصوں سے فوڈ پوائزننگ کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل  17 جون کو تلنگانہ میں بھی تقریباً 15 بچے  پانی پوری کھانے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔