سرکاری ریٹ نظر انداز،ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری

Jun 20, 2026 | 12:50:PM
سرکاری ریٹ نظر انداز،ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طلحہٰ اشرف ) ملک میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں اسے 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دکاندار اور ڈسٹری بیوٹرز سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت اور مارکیٹ ریٹ میں واضح تضاد نے عام آدمی کے بجٹ کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:نئے کرائے۔۔! لسٹ نے سب کو چونکا دیا

اوورچارجنگ کے خلاف شہریوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

عوامی حلقوں کے مطابق اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو مہنگی ایل پی جی مزید بحران کا سبب بن سکتی ہے۔