اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ، 4 فلسطینی شہید

Jun 20, 2026 | 12:35:PM
اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ، 4 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں  4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور آج پھر غزہ سٹی  میں کیے گئے اسرائیل فوج کے فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشہ سال جنگ بندی کےبعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں1000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:نئے کرائے مقرر۔۔! لسٹ نے سب کو چونکا دیا

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 3 افراد جان سے گئے۔